حکومت پر ٹیکس جمع کرنے کی دھن سوار، ٹوکن ٹیکس میں 500 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 سال پرانی گاڑیوں سمیت تمام نئی گاڑیوں کی ٹوکن فیس میں ہوشربا اضافہ کردیا۔کمرشل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ ٹوکن ٹیکس 200 سے 1000 روپے کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دستاویز کے مطابق 800 سے 1000 سی سی تک گاڑی پر 10 ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن عائد کردیا گیا ہے۔1001 سے 1300 سی سی تک کی پرانی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس 1350 روپے، 1300 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 3600 روپے جبکہ 1500 سی سی سے زائد کی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 4500 روپے کر دیاگیا ہے۔۔

دو ہزار سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 7200 روپے اور 2500 سی سی سے زائد پر 10800 روپے کردیا گیاہے۔کمرشل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ ٹوکن ٹیکس 200 سے 1000 روپے تک ہوگا۔

اسلام آباد میں 10 سال پرانی گاڑی پر 800 سے 20 ہزار روپے تک اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس بھی دینا ہوگا۔اس سے پہلے ایف بی آر نے اپنے اعلامیے میں بھی واضح طور پر کہا تھاکہ اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.