سدا بہار نغموں کے خالق حمایت علی شاعر انتقال کر گئے

اسلام آباد: سدا بہار نغموں کے خالق حمایت علی شاعر 93 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ آج صبح حمایت علی شاعر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو لازوال گیت دیے۔ جو آج بھی دلوں کو روز اول کی طرح مسحور کر دیتے ہیں۔

شاعر تخلص رکھنے والے حمایت علی نے بطور گیت کار پاکستان کی فلم انڈسٹری کو لازوال گیت دیے، جن میں ”کسی چمن میں رہو تم بہار بن کے رہو”۔۔۔ ”نہ چھڑا سکو گے دامن‘ نہ نظر بچا سکو گے”۔۔۔ ”دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے” ۔۔۔ ”خداوندا یہ کیسی آگ سی جلتی ہے سینے میں” شامل ہیں۔

حمایت علی شاعر کا مشہور سے زمانہ ملی نغمہ ۔۔۔۔ ساتھیو۔۔۔ مجاہدو۔۔۔ جاگ اٹھا ہے سارا وطن ۔۔۔ آج بھی لہو گرماتا ہے۔

حمایت علی شاعر کو فلم ’’آنچل‘‘ اور ’’دامن‘‘ کے لیے نغمہ نگاری پر آپ کو ’’نگار ایوارڈز‘‘ سے بھی نوازا گیا۔2002 ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس دیاگیا۔

لفظوں کو گیتوں کی مالا میں پرونے والا حمایت علی شاعر آج حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

Comments are closed.