آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس دائر کردیا۔ سابق صدر کےعلاوہ سولہ دوسرےافراد کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی احتساب عدالت میں دائر کرا دیا گیا ہے، جس میں آصف زرداری سمیت 17 ملزمان نامزد  کیے گئے ہیں۔

نیب نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس جج محمد بشیرکی عدالت میں دائر کیا ۔ آصف زرداری اس کیس میں پہلے ہی سے گرفتار ہیں۔ آصف زرادری پر الزام ہے کہ انہوں نےاپنےعہدے کا ناجائز استعمال کرتےہوئے اسلام آباد میں اربوں روپے کی اراضی سستے داموں خریدی۔

Comments are closed.