پشاور مویشی منڈیوں میں کانگو سے بچاؤ کیلئے اقدامات نہ ہوسکے

پشاور: عید الاضحی کی آمد آمد ہے لیکن پشاورکی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے، وائرس پھیلنے کے خدشات پر شہری تشویش میں مبتلا گئے۔

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئی،، منڈیوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر اضلاع سے بڑے پیمانے پرجانور فروخت کے لئے  لائے جا رہے ہیں، شہر میں مال منڈیوں کی وجہ سے  گانگو وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں کانگو سے بچاو کیلئے جانوروں پرسپرے کرنے کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں سپرے کرنے کے صرف دعوے ہی کئے جا رہے ہیں جبکہ اب تک کوئی آگاہی مہم تک شروع نہ ہو سکی۔

محکمہ صحت کے پاس کانگو وائرس کے دو کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم گذشتہ سال اس وائرس سے دو افراد جاں بحق اور متعدد متاثر ہوئے تھے۔

Comments are closed.