چینی پھر مہنگی، یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمت 74 روپے فی کلو گرام ہوگئی

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کو ایک ہفتےمیں مہنگائی کا دوسرا جھٹکا دے دیا، اب بار چینی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی 73 روپےکی بجائے 74 روپے میں ملے گی۔ پانچ کلو چینی کا بیگ 365روپےکی بجائے 370روپے میں دستیاب ہو گا۔ قیمت میں اضافےکا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔ ایک ہفتہ قبل بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلی مہنگی کی گئی تھی ۔

Comments are closed.