خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ، مسجد الحرام میں روح پرور اجتماع

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، جاپان، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج منائی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والے نمازعید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

امریکا اور برطانیہ  سمیت دیگر مغربی ممالک میں رہنے والےمسلمانوں نے عید پر اپنے عزیز و اقارب اور احباب سے ملنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے جب کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی کو مبارک باد کےساتھ عید کا خصوصی پیغام بھی دیا۔

Comments are closed.