ویسٹ انڈین راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے زیادہ وزنی کرکٹر بن گئے

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے۔ بھاری بھر کم جسامت نے کیربیئن آل راؤنڈر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری سے پہلے ہی مقبول بنا دیا۔

پونے 7 فٹ قد اور 140 کلو وزن، دنیا کا سب سے وزنی کرکٹر 26 سالہ راہکیم کارنویل ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔ آل راؤنڈر کارنویل جسامت سے کرکٹر نہیں ریسلر لگتے ہیں۔

کیربیئنز لیگ سے شہرت پانے والے کارنویل پچپن فرسٹ کلاس میچز میں 260 وکٹیں اڑانے کے ساتھ ساتھ 2000سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

راہکیم کارنویل بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد دنیا کے وزنی ترین انٹرنیشنل کرکٹر بن جائیں گے۔

Comments are closed.