کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ریگولیٹری گلوٹین پروگرام شروع

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے، اس مقصد کے لئے ریگولیٹری گلوٹین پروگرام کو شروع کردیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر مجید عزیز  کر رہے تھے۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین ملک ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں، ریگولیٹری ریفارمز، ٹیرف ریشلائزیشن اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات والے انڈیکس میں 11 درجے ترقی سے سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوگیا ہے۔۔

مشیر تجارت نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کررہے ہیں جس میں ریگولیٹری گلوٹین پروگرام کو ملک میں شروع کردیا ہے جس سے کاروبار کرنے کے لئے اور زیادہ آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور موجودہ حکومت کے عزم پر بات کرتے ہوے مشیر تجارت نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں رواں سال اکتوبر میں فیڈریشن "انویسٹ ان پاکستان” کے نام سے کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے فیڈریشن کے اقدامات سے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ "ٹوئرزم اور ہاسپیٹیبلٹی” شو کا انعقاد کریں گے۔ جس سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو سیاحت کے شعبے میں لایا جائے گا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے اقدامات کو سراہاہ اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments are closed.