پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، سرفراز احمد

کراچی: قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کشمیریوں کے یکجہتی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عید کی نماز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات فراہم کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جب کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments are closed.