کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم14 اگست آزادکشمیر میں منائیں گے

اسلام آباد: مقبوضہ میں بھارتی بربریت اور مظالم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم 14 اگست کا دن مظفرآبادمیں گزاریں گے، وہ 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے جب کہ وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیر اعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گےجہاں وزیراعظم کی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے     ۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم خطاب کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments are closed.