بھارتی فوج میں شامل پنجابی فوجی کشمیر میں ظلم و نا انصافی کا حصہ نہ بنیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کریں اور کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ظلم سے انکار کرنے کا مطالبہ کرنا مداخلت نہیں، بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں تمام انصاف پسند بھارتیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نریندر مودی کی فسطایت کے ساتھ ساتھ حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں، کیوں کہ مزاحمت کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

Comments are closed.