بھارتی یوم آزادی پر یورپ میں یوم سیاہ،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

برسلز/ میلان/ فرینکفرٹ/ بارسلونا/ پیرس:  یورپ میں مقیم پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارت کے یوم آزادی پر یورپ کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منایا گیا۔

برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر بھی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کا اہتمام ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن، کشمیر پیس فورم اور انٹرنیشنل سکھ کونسل بیلجیئم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔

مظاہرین نے کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی جانب سے غاصبانہ اقدامات کی مذمت کی گئی۔ شرکاء نے یورپی یونین اور اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور جارحیت کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق، حق خودارادیت دیا جائے۔

جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اٹلی کے شہر میلان میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی مذمت کی گئی۔

جرمنی میں بسنے والے پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے فرینکفرٹ میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کا اہتمام ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (جرمنی) اور یورپ میں مقیم سکھ کمیونٹی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات اور مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور ندائے کشمیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پارلیمنٹ اسکوائر میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

فرانس کے شہر پیرس میں بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں اظہار یکجہتی کے لئے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پیرس میں مظاہرے کا اہتمام بھی ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور فرانس میں مقیم کشمیری تارکین وطن کی جانب سے کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت صاحبزادہ عتیق الزمان نے کی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور بھارت جبر و استبداد کی مذمت کی۔

یورپ میں بسنے والےپاکستانی، کشمیری اور سکھ برادی نے مظاہروں میں بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں زبردست  نعرے بازی بھی کی۔

Comments are closed.