مودی کی قیادت میں ہندوتوا حربے مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ ہندو مودی جان لے کہ فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو طاقت کے استعمال سے شکست دی جا سکتی ہے لیکن آزادی کیلئے متحد قوم  کو دنیا کی کوئی طاقت پسپا نہیں کر سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندو مودی جان لے، بہتر افواج کی مدد سے کسی دوسری فوج ، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دی جا سکتی ہے۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہوتی ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ موت کا خوف یا کوئی بھی طاقت جدوجہد آزادی کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، ایسی قوم کو آزادی کی اپنی منزل کے حصول سے روکنا ناممکن ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی پر قابو پانے کے لئے مودی کی قیادت میں ہندوتوا فاشسٹ حربے بری طرح ناکام ہوں گے۔

Comments are closed.