وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانیں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کے مطابق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گفتگو میں علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان امن عمل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات پر مسلسل رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Comments are closed.