بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا ‏بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع ‏کا بیان آر ایس ایس کی اس انتہاء پسندانہ سوچ کا عکاس ہے جس کے تحت وہ اپنے مذموم عزائم ‏کے حصول کیلئے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب ‏سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا ‏سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کےلئے کھلا چیلنج ‏ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی ‏کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی ‏سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔

معاون خصوصی نے کا کہناتھا کہ عمران خان ‏کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، معاون خصوصی نے کہا کہ مظلوم ‏کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس ‏کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔

Comments are closed.