وزیراعظم عمران خان کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اعلیٰ سفارتی فورم پرمسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، اس اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، عالمی ادارے کا حالیہ اجلاس اپنی سابقہ قراردادوں کی تصدیق ہے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

Comments are closed.