بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں، دنیا نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔  دنیا اس معاملے کو سنجیدگی سے کیونکہ یہ صرف اس خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پر ہندو نسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جمالیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا، مودی سرکار کے اسی رویئے کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہو رہا ہے،اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جارہے ہیں۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے، دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی سنجیدگی سے لے، بھارت کے ایٹمی ہتھیارفاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکےہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

Comments are closed.