سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

چکلنگ اسکواڈ نامی ہیکرز گروپ نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے پروفائل پر 15 منٹ تک نسل پرستی، ہتک آمیز اور جارحانہ بیانات جاری کیے جاتے رہے۔

ٹیوٹر انتظامیہ کی جانب جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک موبائل فون نمبر کی وجہ سے اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، اور ایک نامعلوم شخص اپنے فون نمبر سے ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے ٹویٹس کرتا رہا۔ تاہم اب مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ٹویٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ہیکرز نے مسٹر جیک ڈورسی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ‘سم سویپنگ’ کے ذریعے کیا۔  ہیکرز کے حملے سے مسٹر ڈورسی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے منسلک فون نمبر کو نئی سم پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد اس نمبر کا کنٹرول ہیکرز نے اپنے ہاتھ میں لے کر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ٹویٹس کیں۔

Comments are closed.