تمام مسائل کا حل اسٹیٹ بینک کے پاس نہیں ہے، رضا باقر

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی وجہ سے چیزیں غلط نہیں ہوتیں، تمام مسائل کا حل اسٹیٹ بنک کے پاس نہیں، نجی شعبے کو اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کانفرنس (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔

گورنراسٹیٹ  بینک نے کہا کہ مقابلہ کے رجحان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، ادھار کی قسطوں کو پورا کرنے کیلئے ڈالر موجود نہیں تھے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے، کاروبار میں پائیدار بڑھوتری لانا ہماری ترجیح ہے، 6 ماہ سے پہلے کی صورتحال سے اب حالات بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ معاشی اصلاحات لائے اور آئی ایم ایف کے معاہدہ کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی وجہ سے چیزیں غلط نہیں ہوتی۔ سارے مسائل کا حل سٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے، ایس ایم ای کی گروتھ ترجیح ہے۔

Comments are closed.