معاشی کارکردگی غیرتسلی بخش،آئی ایم ایف مشن 16 ستمبر کو پاکستان آئے گا

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلے دو ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، اسی لیے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن پاکستان آرہا ہے جو معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

وزرارت حزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن 16 ستمبرکو پاکستان آئے گا۔ عالمی ادارے کے ساتھ مذاکرات میں ٹیکس ہدف میں 88ارب کا شاٹ فال کی وجوہات پر بات چیت ہوگی، گیس اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے حکمت عملی پر نفاذ سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا

حکام نے واضح کیا ہے کہ ایس او ایس مشن منی بجٹ لے نہیں آرہا۔ اس مشن سے مشاورت معاشی کارکردگی بہتر بنائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی، توانائی سیکٹر کے نقصانات کے بعد مہنگائی کے طوفان کے نئے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

Comments are closed.