پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات دوسرے مرحلے میں داخل

اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ مذاکرات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں پہلے دور میں پاکستان نے اپریل سے اگست تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بینک کاک میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہیں۔  پاکستان نے اگست تک منی لانڈرنگ، ٹیررازم فناسنگ روکنے اور کالعدم نتظمیوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بین الاقوامی ادارے کو آگاہ کیا، بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔

 پاکستانی حکام نے 125 سوالات پر دلائل دیئے، شرکا کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمداور سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سونے کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے اور سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ ضروری قرار دینے پر بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.