لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پرآئی پی ایل سے فارغ کرنے کی دھمکی جاہلانہ اقدام ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے لنکن کرکٹرزکو دھمکی دی کہ پاکستان گئے تو آئی پی ایل سے فارغ کردیے جاو گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہرمعاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیزکو شرم آنی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو وہ آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔

Comments are closed.