امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر حل کروانے کی ایک بار پھر پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ کشمیر حل کروانے کےلیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے؛ اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں،‘‘ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا۔

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا موقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں ’’معمولی سی کم‘‘ ہوئی ہے۔

Comments are closed.