سری لنکا کا دورہ پاکستان کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد: سری لنکانے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکانےاسکواڈزکا اعلان کردیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت لہرو تھریمانے کو سونپی گئی ہے، آخری بارسری لنکا کے لیے کھیلے جانے والے ون ڈے اسکواڈ میں دس تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز27 ستمبر سے ہو گا۔

Comments are closed.