خیبرپختونخوا میں اساتذہ تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرا دی گئی

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت اساتذہ کے تبادلے میرٹ پر کرنےکےلیے ای ٹرانسفرپالیسی متعارف کرا دی۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق داخلہ مہم میں 8 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا گیا، اسکول سے باہر3 لاکھ 90ہزار بچوں کواسکولوں میں لایا گیا۔17 ہزاراساتذہ کی بھرتی مکمل،9 ہزار300کی بھرتی کا عمل جاری  ہے۔

پانچ سال میں 65 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں 2500 اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے جب کہ مزید 17 ہزار اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے 98 فیصد اسکولوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گھوسٹ ٹیچرز کو نوکری سے نکالا گیا، قبائلی اضلاع کے تعلیمی شعبے کے لیے 22 ارب کی منظوری دے دی گئی، 10 ہزار نرسری ماڈل کلاس رومز کی تعمیر کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.