پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عبدالعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو گرفتار کر کے 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو گرفتار کر کے 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔علیم خان کی مسلسل عدم حاضری پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ علیم خان کو گرفتار کر کے 30 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ 2014 میں تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس میں صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین سمیت تحریک انصاف کے دیگرسینیئر رہنمائوں کےنام شامل ہیں۔

Comments are closed.