مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام طبقات کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔

پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج کی امن وامان برقرار رکھنے کے اقدامات کو سراہا۔

بری فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کمیپس کا افتتاح کیا اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے بھی خطاب کیا۔

آرمی چیف نے بلوچستان کے ذہین نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ نوجوان نسل کو درست سمت میں کام جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مثبت انداز سے دیرپا امن اور استحکام کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments are closed.