وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی منظور

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی اور دو ارب روپے کی تکنیکی معاونت کی منظوری دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے کی سبسڈی منظور کی گئی اور ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ منصوبہ بندی کمیشن وزیراعظم یوتھ قرضہ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے کی تکینکی معاونت فراہم کرے گا۔

کمیٹی میں گندم اور آٹے کی ذخائر اور قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ وفاق اور صوبوں مل کر ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر رکھیں گے۔

کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ای سی سی نے نیشنل پرائٹس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ کمیٹی گندم اور آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا جاسکے۔

Comments are closed.