ایف اے ٹی ایف کی ایک اورشرط پوری، زیورات کالین دین دستاویزی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کردی۔جس کے تحت سونے کے زیورات اور جواہرات کا لین دین دستاویزی بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اسلام آباد آفس نے پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت کے جیولرزکو نوٹس جاری کر دیے ہیں، غیررجسٹرڈ جیولرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،جیولرز کو سات دن کے اندر نوٹسز کا جواب دینا ہو گا۔

جیولرز کو کاروبار کی مکمل تفصیلات، اپنے شناختی کارڈ نمبر، کاروباری شراکت داروں اور رابطہ نمبرز ایف بی آر کو دینا ہوں گے، جیولرز سے ان کے تمام بنک اکاؤنٹس ،کاروبار کی برانچز اور پاسپورٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کارروائی اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.