مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر بیٹے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید پاک فوج کے میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجرعدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کورکمانڈر کراچی، فاروق ستار سمیت سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔ میجرعدیل شاہد شہید کو اعلیٰ فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

واقعے میں شہید ہونے والے سپاہی فراز حسین کو بھی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کوٹلی آزاد کشمیر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید سپاہی کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ ، فوجی افسران، جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے۔

Comments are closed.