اگست 2019 میں برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد کم رہیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد: اگست 2019  میں برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 8 فیصد کم ہوئیں۔ برآمدات کا حجم گزشتہ ماہ 1 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2019 میں امپورٹ بل گزشتہ سال کے مقابلے 26 فیصد کم ہو کر 3 ارب 65 کروڑ ڈالر رہا۔ اسی طرح تجارتی خسارہ گزشتہ ماہ 39 فیصد کمی سے 1 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔

برآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کررہی ہے کہ صنعتی شعبہ مشکل صورتحال سے دوچار اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ایکسپورٹ سیکٹر کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت رواں اخراجات میں کمی کرتے ہوئے برآمدی شعبے کے لیے ٹیکسز میں  نرمی پیدا کرے تاکہ گرتی ہوئی ایکسپورٹس کو سہارا مل سکے۔

Comments are closed.