فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک، پیرس فیشن ویک میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ فیشن ویک کے دوران ترانوئی ٹریڈ شو میں پاکستانی فیشن مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی، جنہیں خوب پذیرائی ملی۔

پیرس فیشن ویک کے دوران ترانوئی ٹریڈ شو منعقد ہوا، ایمرجنگ پاکستان پروگرام کے تحت پاکستانی سفارت خانے کےکمرشل قونصلر ڈاکٹر معین احمد وانی کی خصوصی کاوشوں سے ٹریڈ شو میں پاکستانی اسٹالز لگائے گئے، جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تھا۔

جس میں پاکستان کے چار مشہور برانڈز کی جانب سے فیشن پروڈکٹس کی نمائش کی گئی۔ پاکستانی مصنوعات میں نئے فیشن کے ملبوسات، بیگز، اسکارف اور جوتے شامل تھیں جنہیں ٹریڈ شو کے شرکاء میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

پاکستانی برانڈز کے نمائندوں نے نمائش میں شمولیت کے حوالے سے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے بالخصوص کمرشل قونصلر ڈاکٹر معین وانی کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ایمرجنگ پاکستان پروگرام کے تحت بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے۔

Comments are closed.