وزارت خارجہ کی اقرباء پروری، ملک کی حساس معلومات داؤ پر لگ گئیں

اسلام آباد: اقرباء پروری کے سب سے بڑے ناقد عمران خان کی اپنی حکومت میں منظورنظرافراد کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کی آفیشل ویب سائٹ کی ری برانڈنگ کا ٹھیکہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کی فیملی فرینڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نجی پی آر کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کے فیصلے سے ملک کی حساس معلومات داؤ پر لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ شخصیت کی فیملی فرینڈ کی کمپنی وزارت خارجہ ویب سائٹ کو دوبارہ بنائے گی، برانڈنگ کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت کا انفارمیشن اور ای میل سسٹم اسی ویب سائٹ سے منسلک ہے۔ نجی کمپنی کو کنٹریکٹ ملنے کے بعد حساس معلومات داؤ پر لگ گئی ہیں۔اپنا آئی ٹی شعبہ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ نجی کمپنی کا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کئی مرتبہ سوال پوچھنے کے باوجود دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔

Comments are closed.