پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کا جائزہ مشن پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کی دوسری قط کیلئے مذاکرات کرنے اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد  آئے گا۔

قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جولائی تا ستمبر تک کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ پاکستانی حکام ٹیکس آمدنی میں کمی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے،حالیہ دنوں بجلی کے ریٹ بڑھا کر اور پٹرول سستا نہ کرکے 4 ارب روپے کما کرآئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو نج کاری کے روڈ میپ سے آگاہ کیا جائے گا، سرکاری اداروں کی نج کاری  سے حاصل ہونے والی آمدن پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 آئی ایم ایف کو مالیاتی خسارے میں کمی پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،آئی ایم ایف کو بجلی کے ریٹ میں حالیہ اضافے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، مشن سے کامیاب مذاکرات کے بعد قرض کی دوسری قسط ملے گی۔

Comments are closed.