سپریم کورٹ سے قاسم سوری کو بڑا ریلیف۔۔ قومی اسمبلی کی رکنیت بحال، نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان سے منتخب ہونے والے قاسم سوری کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکشن معطل کر دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدالت عظمیٰ سے بڑا ریلیف مل گیا،  سپریم کورٹ نے قاسم سوری قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی، نااہلی کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا۔

جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ قاسم سوری کی جانب سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت قرار دے چکی کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ہوتے اور اس کی سزا جیتنے والے کو نہیں مل سکتی، ٹھوس شواہد کے بغیر الزام عائد کرنا درست نہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ غیر تصدیق شدہ ووٹ قاسم سوری کے کیسے ہوسکتے، فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرعلی محمد کا کہنا تھاکہ فیصلہ بلوچستان،حلقہ اور قاسم سوری کے لیے باعث عزت ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں دو اکتوبر کو قاسم سوری کی رکنیت ختم کی تھی۔

Comments are closed.