تاجر برادری کی 3 روزمیں مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر شٹرڈاؤن کی دھمکی

اسلام آباد: تاجروں نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

مرکزی تنظیم تاجران کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں تاجر بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے تاجروں نے شرکت کی اور مطالبات کی منظوری کے لیے ایف بی آر ہیڈ آفس تک ریلی نکالی تاہم ریلی کو انتظامیہ نے نادرا چوک پر روک لیا گیا۔

تاجر رہنماؤں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات تاجر برادری کے مطالبات منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری نے کہاکہ چھوٹا تاجر ڈاکومینٹیشن کی صلاحیت نہیں رکھتا، ہم ایف بی آر کو ود ہولڈنگ ٹٰیکس اکٹھا کر کے نہیں دے سکتے۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ملک بھر کے چوک چوراہے بند کر دیں گے۔

کاشف چودھری نے کہا کہ چھوٹے تاجر سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے حکومت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کی آمدن میں اضافہ ہو۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے ایف بی آر کی کرپشن کا دروازہ کھل جائے گا۔

Comments are closed.