آمنہ شیخ سے 14 سال بعد راہیں جدا، محب مرزا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جوڑی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی راہیں جدا ہو گئیں، اداکار محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

چودہ سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی نے اب ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کی تصدیق خود محب مرزا نے کی ہے۔

اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے محب مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ علیحدگی کا انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے محب مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ اور آمنہ ساتھ رہتے ہیں؟

محب مرزا نے سوال کے جواب میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بیٹی ہے اور آمنہ اور میں اب ایک ساتھ نہیں رہتے جس پر احسن خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں زیر گردش تھیں اور سننے میں بھی آیا تھا کہ آپ دونوں الگ ہو گئے ہیں تاہم آپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور آج بھی آپ لوگ اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں 2005 میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میسا مرزا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ آمنہ شیخ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے فنکاروں میں سے ایک ہیں، دونوں ایک ہی وقت میں انڈسٹری میں آئے تھے، نجی ٹی وی کے شو میں آمنہ شیخ اس وقت پروڈیوسر تھیں جبکہ محب مرزا میزبان تھے۔ دونوں ایک دوسروں کو سکول لائف سے جانتے تھے دونوں نے تھیٹر میں ایک ساتھ ہی انٹری ڈالی تھی۔

Comments are closed.