پنجاب حکومت نے ہڑتال کرنیوالے 5 ہزارسےزائدٹرینی ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کردیئے

لاہور: پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ہڑتال کرنے والے 5 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

تدریسی اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 27 ویں روز بھی جاری رہی، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا حکومتی مذاکراتی کمیٹی مکمل بے اختیار ہوچکی ہے، حکومت نے پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ کے سروس سٹرکچر کو روک دیا، حکومت معاملات کو سنجیدگی سے لے، ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لیا جائے۔

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو سپر وائزرز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، رپورٹ نہ کرنے پر ٹرینی ڈاکٹرز کو سابق تجربے سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

Comments are closed.