ماہرہ خان اقوام متحدہ کےذیلی ادارہ برائے مہاجرین(یواین ایچ سی آر) کی خیرسگالی سفیرمقرر

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے ’یونائنٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار رفیوجیز‘نے پاکستان کی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کرلیا۔

ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی خیر سگالی سفیر تعینات کرنے کی تقریب اسلام میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ کمنشر آپریشن نے انہیں ڈگری دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں یو این ایچ سی آر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماہرہ خان کو ’خیرسگالی سفیر‘ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔ادارے نے ماہرہ خان کو اپنا خیرسگالی سفیر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ اداکارہ یو این ایچ سی آر کا مقصد اچھے انداز میں پیش کریں گی۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

سپر سٹار ماہرہ خان نے بھی اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ذمہ داریاں سونپیں۔ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات پر بھی فخر کیا کہ وہ ایک ایسے ملک میں پیدا ہوئیں جو گزشتہ 40 سال سے دنیا بھر کے مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹ پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پاکستان میں موجود افغانستان سمیت دیگر ممالک کے مہاجرین کے ساتھ اچھا وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ماہرہ خان نے دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے خدمات سر انجام دینے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کام کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ یو این ایچ سی آر کی سفیر مقرر کیے جانے سے قبل بھی ماہرہ خان ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں تھیں، گزشتہ برس انہوں نے پشاور اور کراچی میں موجود افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ہمیشہ مہاجرین اور انسانی حقوق سے متعلق کھل کر بات کرتی آئی ہیں اور ساتھ ہی وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

Comments are closed.