وزیراعظم کی مشہور ترک ڈرامہ ارتغرل غازی پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنائے گئے ترکی کے مشہور ڈرامے کو پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کرنے کی ہدایت کردی۔

 دنیا بھر میں ترک ڈراموں کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بننے والے ڈرامہ ’’دیریلش ارتغرل‘‘ نے پاکستان میں ترک ڈراموں نے دھاک بیٹھا دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ جس ڈرامے کو نشر کیا جا رہا ہے یہ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔

افتخار درانی کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ ڈرامہ سیریل نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سےآگاہ کرناہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت، اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لیے ایک ٹی وی چینل لایا جائے گا۔

Comments are closed.