پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون ہوشیارنکلی

Web Desk

پولیس دو دن سے تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے لیکن خاتون نے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت قبل ازگرفتاری لے لی،ملزمہ صبا جعفر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئی اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی
عدالت نے ملزمہ صبا جعفر کو 80، 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی
واضع رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں

Comments are closed.