وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ویب ڈیسک

ریاض، وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ملاقات ریاض میں ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں سال مئی کے بعد یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہے، اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے دوران سعودی عرب ایران کی ثالثی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
وزیراعظم عمران خان جب سعودی عرب پہنچے تو رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا.


وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے


وزیراعظم عمران خان روضہ رسول کے بعد جب ریاض پہنچے تو رائل ٹرمینل پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے،

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.