آئی سی سی چیف کادورہ پاکستان جلدمتوقع

Sports Desk

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2023 سے 2031 تک کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی منصوبہ بندی شروع کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رکن ممالک کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے پاکستان کا بھی دورہ کریں گے، ان کے دورے کو رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شیڈول کیا جارہا ہے
وہ دورے کے دوران لاہور اور اسلام آباد جائیں گے اور پی سی بی حکام سے آئندہ کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت کریں گے
ان ایونٹس میں ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمن ایونٹس، انڈر-19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راؤنڈز شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش پر بات کرے گا۔ مانو سواہنے پاکستان سے قبل بنگلادیش کا بھی دورہ کریں گے۔

Comments are closed.