میجرجنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر، آصف غفور جی او سی اوکاڑہ تعینات

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار کو مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجرجنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہیں، انہوں نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

میجر جنرل بابرافتخار کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ بریگیڈ میجر اور بریگیڈیئراسٹاف انفنٹری کے عہدے پر بھی تعینات رہے، میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی، جب کہ این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بطور جی او سی اوکاڑہ تبادلہ ان کی سروس اینڈ پروموشن ریکوائرمنٹ ہے، پاک فوج میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کیلئے بنیادی معیارات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس افسر نے بطور میجر جنرل کم از کم دو ڈویژنز کمانڈ کی ہوں۔ میجر جنرل آصف غفور کو رواں برس لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

Comments are closed.