مصرنے پاکستانیوں کے لئے ویزہ اجراء پر پابندی نہیں لگائی، ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ نے مصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ نہ دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قاہرہ حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ ویزے دینے سے انکار پر مبنی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم معلومات کے مطابق ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ میڈیا میں رپورٹس آئیں تھیں کہ مصر نے پاکستانی صنعت کاروں اور شہریوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے، پاکستانی کاروباری شخصیات کے پاسپورٹ مصری سفارت خانے میں دو ماہ سے موجود ہیں جو واپس نہیں کیے جارہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

Comments are closed.