بارسلونا، ورلڈموبائل کانفرنس 2020 منسوخ ،ورلڈ موبائل کانفرنس2021 بارسلونا میں ہی ہوگی، جان ہوفمین

مانیٹرنگ ڈیسک

اسپین، گزشتہ روز ورلڈ موبائل کانفرنس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ویڈیو کانفرنس میٹنگ ہوئی،کئی گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد جی ایس ایم کے سی ای او جان ہوفمین نے کانگرس منسوخی کا اعلان کیا،
ورلڈموبائل کانفرنس کا انعقاد 24سے27فروری تک ہوناتھا،کروناوائرس کے خوف کے باعث مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے کانفرس میں شرکت سے انکار کیاگیاکہ کمپنیاں اپنے نمائندے کانفرنس میں نہیں بھیجیں گی کیونکہ وہ اپنے ورکرز کی صحت کے لئے فکرمند ہیں کمپنیوں کے انکار کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان کیاگیاتھاکہ کانفرنس ہر صورت مقرر کردہ تاریخوں پرہوگی،
موبائل ورلڈ کانگرس "کرونا وائرس ” کے پھیلاؤ کے خوف کے باعث منسوخ کردی گئی ہوٹل ، ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ اور اس کانگریس سے وابستہ تمام کاروباری چین کو معاشی نقصان کاسامنا کرنا پڑااس منسوخی کی وجہ سے بہت نقصان ہوگا لیکن صحت کے حوالے سے پھیلتی بے چینی میں کمی واقع ہو گی۔
سب سے پلے ایل جی کمپنی نے شرکت سے انکار کیا جس کے بعد سونی ایریکسن، سونی اور دوسری کمپنیوں نے بھی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی
ایک اندازے کے مطابق 110.000لوگوں کی کانفرنس میں شمولیت متوقع تھی اور اس 492یورو کی اکانومی کے ساتھ 14،100لوگوں کوعارضی روزگاربھی ملناتھا۔۔۔۔
جان ہوف مین نے کانفرنس 2021 بارسلونامیں کروانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے

Comments are closed.