ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے، ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد طلبا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اسکریننگ کا نظام بہتر بنانے کے لیے مزید تھرمو اسکینرز منگوائے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں معاون خصوصی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزارت مذہی امور، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اوروزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں حاجی کمپیلکس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کورنٹاین

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کورنٹاین حفظ ماتقدم کے طور پر بنایا لیا ہے،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزارت مزہبی امور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور وزارت صحت کے تعاون سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے حج کمپیلکس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کورنٹاین کے انتظامات مکمل ھو گیے ہیں،وزیر اعظم پاکستان نے منظو ری دے دی ھے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کےتحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رھی ھے،حج کمپیلکس کی بلڈنگ کل وزارت صحت کے حوالے کر دی جاے گی۔

Comments are closed.