دنیا بھارت کا جھوٹ ماننے کے لئے تیار نہیں،کشمیری قیادت کورہا کیا جائے، فخر امام

مانیٹرنگ ڈیسک

سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں سید فخرامام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں آواز اٹھ رہی ہے،یورپی پارلیمنٹ نے بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد منظور کی،یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہونگے، سید فخرامام نے کہاکہ متنازعہ شہریت بل سے بھارت کی اصلیت کھل کر سامنے آچکی،دنیا اب بھارت کا جھوٹ ماننے کیلئے تیار نہیں، چیئرمین الطاف بٹ نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو دورہ برطانیہ سے متعلق آگاہ کیا الطاف بٹ نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی اکثریت نے کھل کر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی،کنزرویٹو پارٹی کے ممبران نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،
جموں و کشمیر سالوشن مومنٹ اکیس فروری کو اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کرے گی،کشمیر کانفرنس میں سفارتکاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، دونوں رہنماؤں کا سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہارکیا

Comments are closed.