اِن ہاؤس تبدیلی سے نظام نہیں چلےگا،واحد حل نئے انتخابات ہیں، شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی سے بھی نظام نہیں چلے گا، مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے کھچڑی پکے گی۔ روایتی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے علاوہ کوئی معیشت کو نہیں سنبھال سکتا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھ پر نیب کے نئے ریفرنس کا واحد مقصد دباؤ میں لانا ہے۔ مجھ پر پہلا ریفرنس 46 ارب کا تھا، اب 13 کروڑ کا ہے۔ وزیر کا ایم ڈی پی ایس او کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نیب آرڈیننس کے مطابق تقرری میں پروسیجرل غلطی کی بنیاد پر ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔ نیب آرڈیننس کے تحت راجا پرویز اشرف کی رہائی کا فیصلہ بھی آ چکا ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن کا کوئی کیس بنایا نہیں جا سکا۔ انھیں بیٹے سے پیسے لینے پر نااہل قرار دیا گیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی طاقت ثابت کر دی۔ ان کی اصل ناراضگی ہم سے نہیں بلکہ چودھری پرویز الہٰی سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے وعدے تو چودھری پرویز الہٰی نے کیے تھے۔

Comments are closed.