ترک صدر کا پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر موجود ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لےجانےکا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی چاہتا ہے کہ مزید پاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دے رہے ہیں، سی پیک منصوبے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی،ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کا سامنا تھا، عزم وہمت سے قابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئے بیرون ملک کو ترجیح دیتے،انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسرہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔

Comments are closed.